سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کو محبت اور اپنائیت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گوادر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین ماجد جوہر کو حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے قید میں رکھا ہوا ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
گوادر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین ماجد جوہر کو حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے قید میں رکھا ہوا ہے۔ منتخب عوامی نمائندے کو عوام کی خدمت سے روکنا سراسر زیادتی اور قابل مذمت فعل ہے۔ بلوچ رہنماؤں سے روا رکھے گئے اس سلوک سے مزید دوریاں بڑھیں گی۔ بلوچستان کو محبت اور اپنائیت کی ضرورت ہے۔…
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) August 8, 2023
سراج الحق نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے کو عوام کی خدمت سے روکنا سراسر زیادتی اور قابل مذمت فعل ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ بلوچ رہنماؤں سے روا رکھے گئے اس سلوک سے مزید دوریاں بڑھیں گی، بلوچستان کو محبت اور اپنائیت کی ضرورت ہے۔


















