سندھ ہائی کورٹ نے پانی کی عدم فراہمی پرواٹربورڈاورکلفٹن کنٹونمنٹ بورڈسےتفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ جب پانی نہیں دے رہے تو پیسے کس بات کے لیتے ہیں ؟
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ عدالت کا واضح حکم ہے واٹر چارجز دینے والے ٹینکر کی رقم ادا نہیں کریں گے۔
سندھ ہائی کورٹ نے واٹر بورڈ اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔
عدالت نے سی ای او واٹر بورڈ کو کراچی کو پانی کی فراہمی، طلب و رسد سے متعلق رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
کراچی واٹر بورڈ کے چیف انجینئر کو بھی سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اورسی ای او کلفٹن کنٹونمںنٹ بورڈ کو بھی طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 5 ستمبر بارہ بجے تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
