خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کو کسی حصہ کی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو روز میں ایم کیو ایم کی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رانا انصار سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ بیٹھے گی اور پھر نگرا سیٹ اپ کا فیصلہ ہو جائے گا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میرا خیال ہے ایم کیو ایم پاکستان مستقل اپنے ہداف لینے میں کامیاب ہو رہی ہے، ہماری انتخابی اور سیاسی ناکامیاں جو نظر اتی ہیں وہ بھی بعض اوقات اپنے ہداف کو حاصل کرنے کے لیے بہت فنڈامنٹل بن جاتی ہے۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کو کسی حصہ کی ضرورت نہیں ہے، نگرا سیٹ اپ میں کہ وہ کس کو وزیراعظم بناتے ہیں پھر اس وزیراعظم کی ثواب دید ہوتی ہے کہ وہ کس کو شامل کرتے ہیں۔
