Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزاکیخلاف اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزاکیخلاف مرکزی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری، حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت سزا کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتی ہے۔

 ٹرائل کورٹ سےچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا گیا اورچیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ رجسٹرارآفس توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرے، چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کیخلاف ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

 حکم نامہ کے مطابق فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں، کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کردی، چیئرمین پی ٹی آئی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version