Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، کم سے کم قیمت جانیے!

ایشیا کپ کے لیے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔

ابتدائی طورپر صرف پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹ دسیتاب ہیں۔ پاکستان میں ایشیا کپ کے چار میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ بک می ڈاٹ پی کے پر آن لائن ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کےمطابق مہنگا ترین ٹکٹ 10 ہزار روپے کا رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 8 ہزار پانچ سو، 7 ہزار، 6 ہزار، 5 ہزار، 4 ہزار، ڈھائی ہزار اور 1500 روپے میں بھی ٹکٹس کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ ٹکٹ 14 اگست کو بھی عوام کو دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی نے صرف پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں ملتان اور قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس یوم آزادی کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version