امریکہ میں ہائی اسکول کا باسکٹ بال کھلاڑی دوران پریکٹس اچانک گر کر ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں باسکٹ بال کا ایک 17 سالہ کھلاڑی جمعرات کو اپنی ٹیم کے ساتھ ورزش سیشن کے دوران کورٹ پر گر کر ہلاک ہو گیا۔
کیلیب وائٹ شوٹنگ گارڈ اور پوائنٹ گارڈ دونوں تھے۔ وہ اسکول میں اپنے آخری سال کے لئے ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے تیار تھے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الاباما کے پنسن ویلی ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والے کیلیب وائٹ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹریننگ کر رہے تھے کہ اچانک وہ جم کے فرش پر گر پڑے۔
کیلیب کے دادا جارج ورناڈو جونیئر نے فیس بک پر لکھا کہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر اسے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
کیلیب کے دادا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کا پوتا 17 سال کی عمر میں اچانک موت کا شکار ہو گیا وہ ایک معزز طالب علم، قابل احترام، اعلیٰ ذہانت، بہترین رول ماڈل اور باسکٹ بال کا غیر معمولی کھلاڑی تھا۔
کیلیب کے دادا کے مطابق ہماری پوری فیملی واقعی اس کے آنے والے سینئر سیزن کا انتظار کر رہی تھی، جس کے بعد وہ این بی اے بھی کھیل سکتا تھا۔
امریکی میڈیا کی خبر کے مطابق باسکٹ بال کھلاڑی کے دادا نے کہا کہ ان کے 17 سالہ پوتے کو دل کا دورہ پڑا تھا، لیکن جیفرسن کاؤنٹی کورونر نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
