Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار منوج باجپائی نئی فلم ‘بھیا جی’ کی شوٹنگ کیلئے تیار

بالی وڈ کے اداکار منوج باجپائی نئی فلم ‘بھیا جی’ کیلئے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اداکار منوج باجپائی فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

تاہم ‘بھیا جی’ منوج باجپائی اور ڈائریکٹر اپورف سنگھ کا دوسرا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل دونوں نے ‘صرف ایک بندہ کافی ہے’ کیلئے کام کیا تھا۔

‘بھیا جی’ کی اسکرپٹ دیپک کنگرانی نے تحریر کی ہے اور اس میں 70 اور 80 کی دہائی کی طرز پر مکالمے لکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ منوج باجپائی کے علاوہ ‘بھیا جی’ میں ونود بھنوشالی، کملیش بھنوشالی، سمکشا اسوال، شائیل اسوال، شبانہ رضا باجپائی اور وکرم کھاکڑ شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version