بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی فرمائش بھارتی کرکٹ بورڈ کو مہنگی پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی فرمائش ماننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) سے گولڈن ٹک گنوا دیا۔
رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے مصدقہ ایکس اکاؤنٹ پر 77ویں یوم آزادی سے قبل ڈسپلے پکچر میں بھارتی ‘ترنگے’ کی تصویر لگائی جس کے بعد اکاؤنٹ کا گولڈن ٹک ہٹ گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ 13 اگست کو نریندر مودی نے ایکس پر پیغام جاری کیا اور بھارتی شہریوں سے درخواست کی کہ سب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈسپلے پکچر پر بھارتی جھنڈے کی تصویر لگائیں۔
In the spirit of the #HarGharTiranga movement, let us change the DP of our social media accounts and extend support to this unique effort which will deepen the bond between our beloved country and us.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 13, 2023
بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت، آئیے ہم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں، یہ انوکھی کوشش ہمارے پیارے ملک اور ہمارے درمیان تعلق کو مزید گہرا کرے گی’۔
مودی کی فرمائش کے بعد بی جے پی کے کئی رہنماؤں سمیت بی سی سی آئی نے بھی ڈی پی تبدیل کی، جس کے بعد ان سب کا گولڈن ٹک یا بلیو ٹک ختم ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بھی مہم کا حصہ بنتے ہوئے اپنی ڈسپلے تصویر کو ہندوستانی ترنگے میں تبدیل کیا تاہم، ان کی گرے ٹک کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے نہیں ہٹایا۔


















