Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

انسٹاگرام پرپوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ عالیہ کو مختلف لباس میں فوٹو شوت کرواتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

رواں سال 14 اپریل کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں شوہر و اداکار رنبیر کپور کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل تصویر میں عالیہ بھٹ کو اسپتال میں موجود اپنا الٹراساؤنڈ کروتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اُن کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ کو مداحوں اور اہلخانہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب سے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں