سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی بچوں کے ساتھ ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو صارفین کی توجہ اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی کتے کے ساتھ گانا گا رہی ہے۔
Best concert ever! 😍 pic.twitter.com/MeENaJ3Un5
— Ashraf El Zarka (@aelzarka) August 16, 2023
وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچی ہاتھوں میں مائیک لیکر گانا گانے میں مصروف ہے جبکہ کتا چھت کی جانب منہ کر کے کھڑا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پردلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا گیا تھا کہ ایک کتا اپنے بچے کو بال سے کھیلنا سکھا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کتا بچے کو بہت پیارسے کھیلنا سکھا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماں ماں ہوتی انسان کی ہو یا جانورکی۔
جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ بہت پیاری ویڈیو ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہے جسے دیکھ کر صارفین کبھی خوفزدہ تو کبھی جذباتی ہو جاتے ہیں۔




















