Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہائیکورٹ کا ہاؤسنگ سوسائٹیزکو اپنے ناموں سے “اسلام آباد” نام ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کو “اسلام آباد” نام استعمال کرنے سے روک دیا۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ “اسلام آباد” نام کی تبدیلی سے تاثر ختم ہو گا یہ سوسائٹیز یہ اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں، سوسائٹیز کے خرچ پر قومی اخبارات میں اشتہار دیے جائیں یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عوامی آگاہی کے لئے اشتہارات مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مرکزی جگہوں پر چسپاں رہیں گی، اسلام آباد نام استعمال کرکے چالاکی سے عوام کو تاثر دیا جارہا ہے سوسائٹیز اسلام آباد میں واقع ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہرنے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کالعدم قراردیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن دوبارہ بحال کردی۔

اسلام آباد میں رجسٹرڈ لیکن اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی تھی۔

عدالت نے رجسٹریشن منسوخی کا گزشتہ سال 23 ستمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخ کرتے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مختلف انکوائریز کے بعد رجسٹرار سوسائٹیز قانون کے مطابق دوبارہ کارروائی کر سکیں گے، رجسٹرار پہلے خود مطمئن کرے کہ کیا سوسائٹیز نے رجسٹریشن کے ایک سال میں ڈویلپمنٹ شیڈول دیا، رجسٹرار تصدیق کرے گا کہ کیا سوسائٹیز نے مقررہ وقت میں متعلقہ صوبے میں ڈیٹا فراہم کیا۔

 فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگرسوسائٹیز نے ہاؤسنگ پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے کا ڈیٹا نہیں دیا تو رجسٹرار کارروائی کر سکتا ہے، رجسٹرار انکوائری کرے گا کیا سوسائٹیز نے متعلقہ صوبوں میں پراجیکٹس بروقت مکمل کیے، رجسٹرار انکوائری کرے کیا پراجیکٹ کے لئے جگہ ایکوائر کی گئی، اگر نہیں تو انکے مالی معاملات کی انکوائری کریں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق رجسٹرار یہ بھی انکوائری کرے گا کہ کیا ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پاس سکیم چلانے کی صلاحیت ہے، رجسٹرار پنجاب کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے بھی اس حوالے سے معاونت لے سکے گا، دو ماہ میں رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز رجسٹرار ہائیکورٹ کو عمل درآمد رپورٹ دیں۔

فیصلے کے مطابق رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے کبھی بھی قانون پر عمل نہیں کرایا، ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ورکنگ اور ان کے مالی معاملات کو کبھی مانیٹر نہیں کیا گیا، ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ کبھی رجسٹرار نے پنجاب کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے معلومات حاصل کی ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version