پی سی بی نے بغیر این او سی لیے امریکا میں ہونے والی لیگز میں شامل کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امریکا میں کھیلنے والے بعض پاکستانی کرکٹرز سے وضاحت طلب کی ہے اور ان سے سوال کیا گیا ہے ، کیا وہ مستقبل میں پاکستان کے لیے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد کھلاڑیوں نے این او سی کے بغیر ہیوسٹن لیگ میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی، حیران کن طور پران کھلاڑیوں نے پی سی بی نے این او سی لینے سے گریز کیا اور کہا کہ اب وہ پاکستانی نہیں امریکی شہریت رکھتے ہیں۔
پی سی بی نے مستقبل میں ان کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے اور ان پر پاکستان کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ بیٹر فواد عالم نے بھی ہیوسٹن لیگ میں شرکت کی تھی تاہم فواد عالم نے نہ صرف پی سی بی سے این او سی لی بلکہ ان کی ٹیم نے پی سی بی کو 10 ہزار ڈالرز فیس بھی ادا کی جن کھلاڑیوں کو شو کاز جاری کیا گیا ہے ان کی ٹیموں نے پی سی بی کی فیس ادا کرنے سے گریز کیا۔
