سپریم کورٹ نے تحریک انصاف ارکان کےاستعفوں سے متعلق درخواست کوغیرمؤثر قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملے پرپی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
شاہد اورکزئی نے 2014 میں تحریک انصاف ارکان کے استعفوں منظوری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
وکیل کا مؤقف تھا کہ 2013 کی اسمبلی معیاد پوری کرکے ختم ہوچکی ہے۔ استعفی سے متعلق درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کو غیر مؤثر قرار دیکر خارج کردیا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔
وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کیطرف سے آئینی درخواست دائر کی تھی۔
سلمان صفدر نے آئینی درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف کی ٹرائل کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاریوں کی درخواست ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرارآفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا۔ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
