سعودی عرب سے بیرون ملک ہنی مون کے لیے جانے والی دلہن کی اچانک موت نے خاندان کو غمزدہ کردیا۔
سعودی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حائل سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ایک ہفتے قبل رخصتی ہوئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون بثینہ شائع ناصر القباع اپنے شوہر عبداللطیف العامر کے ساتھ ہنی مون منانے بوسنیا گئی تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئیں۔
خاتون کے انتقال کی اطلاع ان کے شوہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔ صارفین نے عبداللطیف سے اظہارافسوس کرتے ہوئے خاتون کے خاندان سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
خاتون کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ نوشتہ تقدیر پر راضی ہوں۔ انمول ساتھی سے محروم ہوگیا ہوں۔




















