کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں فی کلو 15 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کوئٹہ میں چینی کی قیمت 145 سے بڑھ کر160 روپے ہوگئی ہے۔
شہر میں چینی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے متوسط طبقے اور کم آمدنی والے افراد مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
چینی ڈیلرز کاکہنا ہے کہ چینی پرمٹ منسوخ مختلف مقامات پر قومی شاہراہوں کی بندش اور چینی کی سمگلنگ کے باعث مہنگی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی کی اسمگلنگ روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کم آمدنی والے افراد اور متوسط طبقے کی پریشانیوں میں کمی لائی جاسکے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے مزید اضافہ ہوا تھا، چینی کی پرچون قیمت 150روپے کلو تک پہنچ گئی تھی۔



















