اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پرآج سماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی و ضمانت پر رہائی کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری 12 بجے کے بعد سماعت کرینگے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد اٹھارہ روز سے اٹک جیل میں قید ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے 5 اگست کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاورنے الیکشن کمیشن کی پرائیویٹ کمپلینٹ پر فیصلہ سنایا تھا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
