بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے متعلق کھل کر گفتگو کر لی۔
حال ہی میں اداکارہ کرینہ کپور نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کچھ باتیں بتائیں۔
اداکارہ کرینہ نے انکشاف کیا کہ ان کے خاوند سیف علی خان عمدہ کھانے پکاتے ہیں۔
کرینہ نے بتایا کہ سیف بہترین کھانا پکاتے ہیں، انہیں ہر طرح کے پکوان بنانا آتے ہیں جیسے پاستا، پیزا وغیرہ۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک خاوند اور باورچی ہے جو میرے لیے گھر میں کھانا پکاتا ہے، میں تو پانی بھی نہیں ابال سکتی۔
ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ کرینہ نے کہا کہ ہم کوئی ترکیب ایک ساتھ دیکھتے ہیں اور اس کے بعد اسے پکانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم گھر کے پنچھی ہیں، لوگوں کو ریسٹورینٹ میں دعوت دینے کے بجائے گھر بلا کر کھانا کھلاتے ہیں۔
تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کرتے ہیں چھٹی کے دن کام نہ کریں، گھر پر وقت گزاریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
