بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنوں نے مختصر وقت میں اپنی منفرد اداکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پر انڈسٹری میں نام بنایا ہے۔
اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی کچھ تازہ تصویریں شیئر کی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں ۔
ان تصویروں میں اداکارہ کو سفید اور سیاہ رنگ کے بولڈ آؤٹ فٹ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔
تاپسی کی ان تصویروں پر ان کے چاہنے والے کمنٹ کرکے ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں ۔
تاپسی کی ان تصویروں پر اب تک لاکھوں لائیکس آچکے ہیں ۔
بڑے پردے کے ساتھ ساتھ تاپسی کی سوشل میڈیا پر بھی کافی اچھی فین فالوئنگ ہے ۔
بالی ووڈ اداکارہ ’ تاپسی پنوں ‘ نے 2010 میں تامل فلم ’جھمندی نادام‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔
اداکارہ نے اب تک کئی فلموں سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر کام کیاہے جس کے باعث وہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔
تاپسی ایونٹ مینجمنٹ میں بھی بے حد دلچسپی رکھتی ہیں اور ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی بھی چلاتی ہیں جس کا نام ” دی ویڈنگ فیکٹری “ ہے ، جو کہ شادیوں کی تقریبا ت کا انعقاد کرتی ہے ،اداکارہ یہ کمپنی اپنی پارٹنر فرح اور بہن شگن پنو کے ہمراہ چلاتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
