افغانستان کے بیٹسمین نجیب اللہ زادران گھٹنے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان کے مڈل آرڈر بلے باز نجیب اللہ زدران گھٹنے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
افغانستان بورڈ نے اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ زدران کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز شاہد اللہ کمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کی انجری کے باعث ان کی جگہ دائیں ہاتھ شاہد اللہ کمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شاہد اللہ کمال نے اب تک ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے اپنا واحد ون ڈے میچ جنوری 2022 میں دوحہ میں ہالینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
