Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرامن اقتدارکی منتقلی اولین ترجیح ہے،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نئے پارلیمان کے وجود تک محدود ذمےداریاں نبھائیں گے۔ 

کراچی میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکٹ نے کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اقتدار کی منتقلی اولین ترجیح ہے، صنعتوں کومسلسل سستی توانائی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ سستی بجلی نہیں ہوگی تو صنعتی ترقی ممکن نہیں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تاجروں کے تعاون کی ضرورت ہے، ہرممکن کوشش کرینگےتاجروں کےمسائل حل ہوں۔

انوارالحق کاکڑکا کہنا ہے کہ معاشی چیلنجزسےنمٹنےمیں تاجربرادری کےتعاون کی ضرورت ہے، بزنس کمیونٹی کونظراندازکرینگےتوپاکستان ڈیفالٹ کرجائےگا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم آپ کو سنیں گے اورآپ ریاست کوسنیں، یہ سفر ہمیں اور آپکو مل کر شروع کرنا ہے، بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری،شفاف انتخابات کیلئےاقدامات کررہےہیں۔ نوجوانوں کی فنی تربیت ضروری ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ عوامی مسائل کا حل خدمت اورعبادت ہے، ایک دوسرے کو وقت دینے کی ضرورت ہے، آپ لوگوں کی بدولت کارخانےاورروزگارچل رہاہے، ہم جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے، ہمارا مینڈیٹ محدودہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version