Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 25.34 فیصد تک پہنچ گئی

ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 25.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 15روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں دال مسور دھلی ہوئی 10 روپے 33 پیسے مہنگی ہوئی اورایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت بھی 6 روپے تک بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 9 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 7 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور اس کے علاوہ دال ماش انرجی سیور دودھ دہی ٹوٹا باسبتی چاول اور گڑھ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کمی ہوئی جبکہ  کیلا، برانڈڈ گھی، ایل پی جی گھریلو سلنڈر سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

دوسری جانب چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ حکومت کی چینی برآمد کرنے کی اجازت عوام کیلئے وبال جان بن گئی۔

ادارہ شماریات دستاویز کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 172 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، چینی کی قیمت ملک میں اوسطاً 172 روپے میں دستیاب ہے۔

کوئٹہ میں چینی 172 روپے فی کلو اور کراچی میں 170 روپے کلو دستیاب ہے، اسلام آباد میں چینی 165 روپے فی کلو مل رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں