Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد کے 100 سے زائد کار شو رومز ڈی سیل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے 100 سے زائد کار شو رومز ڈی سیل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جسٹس بابر ستار نے 25 سے زائد شو روم مالکان کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول شو رومزسیل کرنے کی تسلی بخش وضاحت پیش نہ کرسکے، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نہ بتا سکے کہ شو رومز کس قانون کے تحت سیل کیے گئے تھے۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیاا کہ سی ڈی اے کے وکلاء نے پانچ سال پرانے پبلک نوٹس کی کاپیز جمع کرائیں، کسی فرد کو اس کا شو روم سیل کرنے سے پہلے شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا، تمام شو رومز کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول وضاحت کریں کہ ان کے خلاف کیوں کارروائی نہ کی جائے؟  ڈائریکٹر سی ڈی اے بیان حلفی بھی دیں کہ ان کے خلاف اختیار کے غلط استعمال پر کارروائی کیوں نہ ہو۔

سی ڈی اے کو 3 ستمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے مزید سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پٹیشنرز کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version