بانیان پاکستان سر سید احمد خان کے نام پر بننے والے تعلیمی ادارے میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن کی بورڈ آف گورننس کے ممبر اور سابق چئرمین ایچ ای سی نے مبینہ کرپشن کے معاملات سامنے آنے پر استعفی دے دیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن کی موجود مجلس عملہ تحلیل ہوگئی۔ عدالتی حکم کے بعد سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا۔ ایڈمنسڑیٹر نوے دن میں الیکشن کرا کے معاملات منتخب مجلس عاملہ کے حوالے کرے گا۔
