ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں1 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1915ڈالر پرپہنچ گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















