بھارت کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
دونوں اسٹارز نے مشہورِ گانا بلپ پچکاری پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میدیا پر وائرل ہو گئی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں کو ایک ہی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مادھوری اور کرشمہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس ڈانس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ مادھوری اور کرشمہ نے فلم دل تو پاگل ہے میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
