Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم را کی اور رانی نے باکس آفس پر 150 کروڑ کا بزنس کر لیا

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم را کی اور رانی کی پریم کہانی نے ہندوستانی بازار میں باکس آفس پر150 کروڑ سے کا  بزنس کر لیا ہے۔

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے کرن جوہر کی پروڈیوس اور ڈائریکشن میں بننے والی فلم را کی اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم کے ساتھ کرن جوہر نے سات سال بعد ہدایت کاری میں واپسی کی ہے۔

 را کی اور رانی کی پریم کہانی کو پہلے دن سے ہی شائقین کی جانب سے بے پناہ محبت مل رہی ہے، لوگ اس فلم کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

اگلی بوائے ” کے بعد “را کی اور رانی کی پریم کہانی ” میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ دوبارہ نظر آئے ہیں۔

واضح رہے فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دونوں کی آن اسکرین رومانٹک کیمسٹری لوگوں کے دلوں کو چھورہی ہے۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version