Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلی کا آرام کرنے کا دلچسپ انداز، ویڈیو وائرل

بلی کی  آرام کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھی بلی لیپ ٹاپ پر سر رکھ کر دلچسپ انداز میں لیٹ کر آرام کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی خاتون اپنے ہاتھ سے بلی کو تھپکی دے کر سلانے کی کوشش کررہی ہیں۔

بچوں جیسی توجہ حاصل کرنے والی بلی کی اس ویـڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس دلچسپ ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

 ایک صارف نے بلی کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلیاں ہم سے بہتر طریقے سے رہتی ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ بلی ہی ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جاوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین ہنسنے پرمجبور ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں