Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس انسپکٹروں کوترقی نہ دینے کیخلاف کیس؛ ڈی پی بی کی کارروائی پرجاری حکم امتناعی میں توسیع

عدالت نے پولیس انسپکٹروں کوترقی نہ دینے کیخلاف کیس میں ڈی پی بی کی کارروائی پرجاری حکم امتناعی میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈی ایس پی کےعہدے پرسپرسیڈ ہونے والے پولیس انسپکٹروں کو ترقی نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نےڈیپارٹمنٹنل پرموشن بورڈ کی کارروائی پرجاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی جبکہ درخواست گزار پولیس انسپکٹرعلی عمران کےوکیل شہزادہ مظہر نے دلائل دئیے جس میں ان کا مؤقف تھا کہ درخواست گزار پولیس انسپکٹروں کو بلاجواز ڈی ایس پی کےعہدے پر ترقی نہیں دی گئی۔ ڈیپارٹمنٹنل پرموشن بورڈ نے من پسند امیدواروں کو نوازا۔

وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ کسی قانونی جواز کےبغیرجونئیرانسپکٹرز کو ترقی دے کراگلے عہدوں پر بھجوادیاگیا۔ اے سی آرز اورشاندار سروس ریکارڈ ہونے کےباوجود درخواست گزاروں کو نظر انداز کیا گیا۔ سروس ریکارڈ کےساٹھ فیصد نمبرز کواہمیت نہیں دی گئی۔

وکیل شہزادہ مظہرنے مؤقف اپنایا کہ ڈیپارٹمنٹنل پرموشن بورڈ کو چالیس فیصد نمبرز کاصوابدیدی اختیار حاصل ہے۔ بورڈ نے صوابدیدی اختیار کاناجائز استعمال کیا اورمن پسند انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کےعہدے پرترقی دی۔ استدعا ہے کہ عدالت سپرسیڈ کیے گئے انسپکٹرز کوڈی ایس پی کےعہدوں پرترقی کااہل قرار دینے کے احکامات صادر کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version