Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شلپا شیٹھی نے کروایا ساڑھی میں فوٹوشوٹ،تصاویر وائرل

بالی وڈ کے اداکارہ شلپا شیٹھی کی تصاویر سوشل  میڈیا پر وائرل گئیں۔

اداکارہ شلپا شیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہیں ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ ان سے ہالی ووڈ کے ایک بڑے پروجیکٹ کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انھوں نے اسے کرنے سے انکار اس وجہ سے کیا کیونکہ وہ اتنی جلدی اور تیزی کے ساتھ تبدیلی کی خواہشمند نہیں تھیں اور نہ وہ ممبئی چھوڑنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ شلپا کی بالی ووڈ میں آخری فلم 2007 میں سامنے آئی تھی اور یہ فلمساز انوراگ باسو کی فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ اور دھر میندر کے ساتھ فلم ’اپنے‘ تھا جس میں انھوں نے اداکاری کی تھی۔

جبکہ اسی سال انھوں نے برطانوی رئیلیٹی ٹی وی سیریز سلیبریٹی بگ برادر سیزن فائیو میں حصہ لیا اور وہ بطور فاتح ابھر کر سامنے آئی تھیں۔

گو کہ ہندی فلموں میں کافی طویل عرصے سے نظر نہ آنے کے باوجود 46 سالہ شلپا کا کہنا ہے کہ انھیں اچھی آفرز ملتی ہیں جس میں کہ ہالی ووڈ کی پیشکش بھی شامل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version