Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ 96 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

کراچی پولیس نے 9 اعشاریہ 6 ملین روپے سے زائد مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 9.6 ملین روپے سے زائد مالیت کے ایرانی ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر قبضے میں لے کر ٹرک ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ہینو ٹرک میں موجود 31,000 لیٹر نان کسٹم پیڈ ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جبکہ نان کسٹم پیڈ ایرانی ڈیزل کی مالیت پاکستانی مارکیٹ میں 96,67,040 بتائی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد قاسم ولد محمد جان اور محمد یٰسین ولد رسول بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ نان کسٹم پیڈ ڈیزل اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version