ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی اور وفاقی وزرا کے خلاف ایک سازش کے تحت منفی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ جب بھی انتخابات آتے ہیں پیپلز پارٹی کے مخالفین اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، مخالفین جانتے ہیں کہ وہ چاہے جتنے بھی اتحاد بنائیں انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے موقف کو سمجھتے ہوئے حلقہ بندیوں کے عمل کو ایک ماہ پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن فوری طور پر عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال اس بات کا تقاضہ کر رہی ہے کہ جلد الیکشن کروائی جائیں تاکہ معیشیت سنبھل سکے، پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ملک کا سیاسی اور معاشی حل موجود ہے جس سے عوام میں جاری بیچینی ختم ہوگی۔
سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دبئی میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، کارکنان تیاری رہیں پیپلز پارٹی بہت ہی جلد عام انتخابات کی مہم کا آغاز کریگی۔
