بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے گولڈن ٹکٹ مل گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ملاقات کی اور انہیں مہمان خصوصی کے طور پر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔
جے شاہ نے امیتابھ بچن کو بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ لیجنڈری اداکار اس ٹکٹ پر ورلڈکپ کا کوئی بھی میچ دیکھ سکیں گے۔
خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا ، جہاں عام عوام کے علاوہ بالی وڈ ستارے بھی بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں اور خاص طور پر پاکستان کے خلاف میچ کے دوران دونوں ممالک کے فنکار اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود ہوتے ہین۔
قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جب کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
