بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے نیدرلینڈز نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کی جانب سے رواں سال ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ہالینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل تجربہ کار کھلاڑی رولوف وان ڈیر مروے اور کولن ایکرمین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ جوڑی اس ٹیم کا حصہ نہیں تھی جس نے نیدرلینڈز کو اس سال کے اوائل میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں رنر اپ کے ذریعے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں مدد دی تھی۔
لیکن نیدرلینڈز کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے رولوف وان ڈیر مروے اور کولن ایکرمین کو اکتوبر اور نومبر کے دوران بھارت میں چھ ہفتوں تک مقابلہ کرنے والے 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
وان ڈیر مروے اور ایکرمین دونوں نیدرلینڈز کی ٹیم کے لیے کافی تجربہ رکھتے ہیں جس کی قیادت ایک بار پھر اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے، جنہوں نے گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔
ایکرمین نیدرلینڈز کی جانب سے ٹورنامنٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، جبکہ وان ڈیر مروے نے بلے اور گیند سے بہترین آل راؤنڈ کھیل پیش کیا تھا جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے پاس دنیا بھر کے ڈومیسٹک مقابلوں کا کافی تجربہ ہے۔
نیدرلینڈز کو امید ہے کہ اوپننگ بلے باز میکس اوڈوڈ پورے ٹورنامنٹ میں کافی رنز بنا سکتے ہیں جبکہ اسٹار آل راؤنڈر باس ڈی لیڈ بلے اور گیند دونوں سے اہم کردار ادا کریں گے۔
تجربہ کار ریان کک کی کوچنگ میں نیدرلینڈز ورلڈ کپ سے قبل 30 ستمبر کو آسٹریلیا اور 3 اکتوبر کو میزبان بھارت کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گا۔
ورلڈ کپ میں ان کا پہلا مقابلہ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں پاکستان کے خلاف ہوگا۔
نیدرلینڈز اسکواڈ:
اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، میکس او ڈاؤڈ، باس ڈی لیڈ، وکرم سنگھ، تیجا ندامانورو، پال وان میکیرن، کولن ایکرمین، رولوف وان ڈیر مروے، لوگن وان بیک، آریان دت، ریان کلائن، ویسلے باریسی، ثاقب ذوالفقار، شریز احمد اور سائبرانڈ اینگلبریچٹ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
