لاہورہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ میں جوڈیشل کمیشن کےقیام کی درخواست پر15روزمیں فیصلہ کرنےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کرتے ہوئےچیف سیکرٹری پنجاب کو پندرہ روز میں درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسارکیا کہ ابھی تک کوئی جوڈیشل کمیشن بنانے جس پرسرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایاگیا۔
حکومت پنجاب کی جانب اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل پیش ہوئے۔
درخواست گزارمسیحی ٹرو سپرٹ کے سربراہ آشر سرفرازکےوکیل ہارون رانجھا نے دلائل دیے۔ جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ تحقیقات کیلئے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے تحقیقات غیرقانونی اور غیر ذمہ دارانہ کی جارہی ہیں، موجودہ طریقہ کارسے کرسچئیین کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں۔
وکیل درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت بروقت اور فوری انصاف کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
