Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گریفرون انجکشنزکی امپورٹ پرٹیکسز کیخلاف کیس؛ وفاق، ایف بی آر و دیگر کو نوٹس

لاہور ہائی کورٹ نے گریفرون انجکشنزکی امپورٹ پرٹیکسز کےخلاف کیس وفاق، ایف بی آراوردیگرکو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں جگر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ کےلئے گریفرون انجکشنز کی امپورٹ پرٹیکسز کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس سلطان تنویراحمد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، ایف بی آر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزارکے وکیل ہارون دگل نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ جگر اور گردوں کےٹرانسپلانٹ کےانجکنشز کی امپورٹ پر اکیس فیصد ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کےلئے یہ انجکشن پہلے ہی سوالاکھ روپے میں مہنگے داموں مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ اکیس فیصد ٹیکسز کےاضافے سے قیمتیں دولاکھ روپے تک بڑھنے کا خدشہ یے۔

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ آئین کےتحت صحت جیسی بنیادی سہولت مریضوں اورشہریوں کا بنیادی حق ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت جان بچانے والے انجکشنزپرعائد تمام ٹیکسز ختم کرنے کے احکامات صادرکرے۔

درخواست گزارکے وکیل ہارون دگل نے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت انجکشںز کی امپورٹ میں ٹیکسز میں اضافے کا کیاگیانوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version