Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ننھے پانڈا کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اس بات سے تو سب ہی واقف ہے  جانوروں کی ایک اپنی ہی  معصومیت ہوتی ہے اور بات کی جائے پانڈے کی تو وہ اپنی شرارت اور معصومیت کی وجہ سے ہر بار سب کے دل جیت لیتا ہے۔

پانڈا کی موج مستی کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانڈا ایک درخت پر پیٹھا ہے اور پھر اچانک سے اس پر لٹکنے والے انداز میں ولا جھولنے کی کوشش کرنے لگتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پانڈا کی اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی پانڈے کے بچوں کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پانڈے کے بچے درخت پر لٹک کر مستیاں کررہے ہیں۔

جبکہ ایک ویڈیو میں پانڈا سلائیڈنگ سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کا بھی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کوصارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں