Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول کے نئے سفر کا آغاز، بول نیٹ ورک کا انتظام ایشیا پاک انویسٹمنٹ گروپ نے سنبھال لیا

بول نیٹ ورک کا انتظام ایشیا پاک انویسٹمنٹ گروپ نے سنبھال لیا ،اس حوالے سے نئی اور  پرانی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے پردستخط ہوگئے۔

بول نیٹ ورک کا انتظام ایشیا پاک انویسٹمنٹ گروپ نے سنبھال لیا اور بول ٹی وی نئی قیادت کے زیر انتظام ولولے، جوش وخروش کے ساتھ سفر جاری رکھے گا۔

اس دوران نئے چیئرمین وسی ای او سمیر چشتی نے ملازمین کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی جاری کیا جب کہ ڈپٹی سی ای او جمیل احمد خان نے بھی ملازمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میڈیا پروڈکشن سہولیات کے ساتھ بول نیٹ ورک ہم عصر میڈیا گروپس میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور جدید میڈیا ٹیکنالوجی کے ذریعے متعدد نشریاتی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی رسائی رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ بول نیٹ ورک کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل ہے جو دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے درست اور حقائق سے بھرپور بروقت خبریں فراہم کرتا ہے۔

ایشیا پاک انویسٹمنٹ کی زیرنگرانی بول ترقی کی نئی منزلیں عبورکرے گا۔ بول نیٹ ورک کی نئی قیادت وعدہ کرتی ہے کہ حقائق سے بھرپور اور بروقت خبروں کی ترویج کے لیے طاقتور ذرائع استعمال  کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ بول انتظامیہ اپنے ناظرین کو با اختیار بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی تاکہ وہ اپنے مسائل اجاگر کرسکیں۔ اس حوالے سے بول نیٹ ورک پاکستانیوں کو  اپنا کانٹینٹ بول اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ اسے بول کے سیٹلائٹ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور پذیرائی مل سکے۔

بول نیٹ ورک کی نئی انتظامیہ کا عزم ہے کہ ہم ایک ساتھ ملکر ترقی کے منازل طے کریں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہماری آواز دنیا بھر میں سنی جاسکے۔ بول انتظامیہ نہ صرف اپنے ملازمین بلکہ دیکھنے والوں کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دیتی ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا پاک انویسٹمنٹ گروپ پاکستان میں انفراسٹرکچر، توانائی، بجلی، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرچکی ہے جس کے دفاتر کراچی کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہیں۔

اس کے علاوہ اسپارک لیب  چین ، کوریا، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں پانچ سو سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایاکاری  کرچکی ہے۔

سمیر چشتی

بول نیٹ ورک کے نئے چیئرمین اور سی ای او سمیر چشتی ایشیا اور مڈل ایسٹ کے تجربہ کار ٹیکنالوجی سرمایہ کار ہیں۔  جنہوں  نے اسپارک لیب کے جنرل پارٹنر کے طور پر معاشروں کو بدلتے اور معیشتوں  کو آگے بڑھتے دیکھا جب کہ ان کا عزم ہے کہ پاکستانیوں کو آگے بڑھنے کیلئے تمام اہم مواقع لازمی ملنے چاہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version