Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جڑانوالہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری؛ چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب

عدالت نے جڑانوالہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ کاسانحہ بہت افسوس ناک ہے۔ چیف سیکرٹری آگاہ کریں کہ سانحہ کاعدالتی کمیشن بنایا جارہاہے یانہیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اگرعدالتی کمیشن نہیں بنایا جا رہا تو چیف سیکرٹری اس کی وجوہات سے آگاہ کریں۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستارساحل نے استدعا کی کہ کمیشن کےقیام سے متعلق ہدایات کےلیے مہلت دی جائے۔

درخواست گزار نذیر مسیحی کےوکیل نے دلائل دیے، مؤقف پیش کیا گیا کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے، تحقیقات کیلئے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے، طریقہ کار سے کرسچئیین کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں۔

وکیل درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت بروقت اور فوری انصاف کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version