Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کیلئے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس حنین لانچ کر دیا گیا

پاک بحریہ کے لئے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس حنین لانچ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان کے لئے تیار کیے گئے آف شور پیٹرول ویسل کی لانچنگ تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس حنین جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version