پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے فٹ ہیں کہ میچ میں کسی بھی موقع پر آپ کو تھکاؤٹ کا شکار دکھائی نہیں دیں گے۔
محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تعریف کررہے ہیں۔
Great player & absolute role model for new generation in cricket 🏏 world @imVkohli. Stay healthy & keep entertaining all of us for many more years to come… pic.twitter.com/A7SsRTzgII
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 12, 2023
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے لیکن وہ تکنیکی لحاظ سے ایک مضبوط کھلاڑی ہیں اور وہ اتنے فٹ ہیں کہ وہ آپ کو پورے میچ میں کبھی بھی تھکاؤٹ کا شکار دکھائی نہیں دیتے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے شارٹ رینج 10 سال پہلے مختلف، 5 سال پہلے مختلف اور آج کے دور میں مختلف ہیں، وہ کرکٹ میں جدت کے ساتھ خود کو بھی تبدیل کررہے ہیں جس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔
محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ جو چیز ویرات کی مجھے پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کے بنیادی اصولوں سے باہر جاکر نہیں کھیلتے، وہ چھکا مارنے کیلئے بھی اپنی منفرد شارٹ کھیلنے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ اپنی شارٹس کھیلتے ہیں۔
