Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بین الاقوامی فٹ بال میں طویل کیریئر کے حامل کھلاڑی کی ریٹائرمنٹ

بین الاقوامی سطح پر فٹ بال میں طویل کیریئر کے حامل کھلاڑی نے بالآخر کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 26 سال اور 137 میچوں کے بعد ایلڈونز لیما نے انڈورا فٹ بال کلب کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیلا ہے جس سے مردوں کے بین الاقوامی فٹ بال میں سب سے طویل کیریئر کا اختتام ہوا ہے۔

اس 43 سالہ کھلاڑی نے 17 سال کی عمر میں انڈورا میں ڈیبیو کیا تھا جب انہیں 1997 میں ایسٹونیا کے خلاف 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وہ اس کے بعد سے ہر دہائی میں کھیلتے رہے ہیں اور منگل کو انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ سوئٹزرلینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کے ساتھ اختتام کیا۔

کیریئر کے آخری میچ میں ایلڈونز لیما جب 23 منٹ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جانے لگے تو سوئٹزرلیڈ اور انڈوران کے حامیوں نے کھڑے ہو کر انہیں رخصت کیا۔

ان کی جگہ رکارڈ فرنینڈس بیٹریو کو ٹیم کا ساتھی بنایا گیا ہے جو اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے تقریبا دو سال بعد پیدا ہوئے تھے۔

یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انڈورا کی ایلڈیفونز لیما کو ایک ناقابل یقین سفر پر مبارک باد، جو اب تک کا سب سے طویل قومی ٹیم کیریئر ہے۔

2021 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دعویٰ کیا تھا کہ لیما نے طویل ترین بین الاقوامی کیریئر حاصل کیا ہے۔

طویل ترین بین الاقوامی کیریئر کا خواتین کا ریکارڈ برازیل کی سابق مڈفیلڈر 45 سالہ فارمیگا کے پاس ہے جنہوں نے 1995 سے 2021 کے درمیان 26 سال تک فٹ بال کھیلی اور 234 میچ کھیلے۔

سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل لیما نے ایکس پر ایک پوسٹ پر اس میچ کو آخری رقص قرار دیا، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version