Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راہول گاندھی نے بی جے پی کے گھناوٴنے ہندو نظریے کو بے نقاب کردیا

حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بی جے پی کے گھناوٴنے ہندو نظریہ کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ میں نے گیتا کے علاوہ ہندوتوا سے متعلق درجنوں کتابیں پڑھی ہیں لیکن بی جے پی کے بیان کردہ ہندو مت کا تذکرہ کہیں نہیں پڑھا۔” بی جے پی جو کرتی ہے وہ ہندومت کے برعکس ہے۔

راہول گاندھی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے کہیں بھی کسی ہندو رہنما سے نہیں سنا کہ آپ اپنے سے کمزور لوگوں کو دہشت زدہ کریں یا نقصان پہنچائیں جو کہ بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جس ہندو قوم پرستی کی بات کرتی ہے وہ دراصل نسلی امتیاز ہے، بی جے پی کے ممبران کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version