Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کے امریکی فوجی اڈے پر حملے میں کئی امریکی جنگی طیارے متاثر ہوئے، امریکی میڈیا کا اعتراف

مسلسل حملوں کے باعث امریکی فضائی دفاعی میزائلوں اور دیگر اسلحے کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں

امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے رات گئے اردن کے موافق سلتی ایئر بیس کو نشانہ بنایا جہاں موجود متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک امریکی  اے 10 تھنڈر بولٹ براہِ راست زد میں آیا اور اس کا ایک وِنگ تباہ ہوگیا، جبکہ تقریباً 8 ایف 15 جنگی طیاروں کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق ان میں سے طیاروں کو دوبارہ سروس میں لایا گیا۔

دوسری جانب اردن میں موجود امریکی فورسز نے ایرانی حملوں کے دفاع کے لیے 30 سے زائد پیٹریاٹ میزائل داغے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک اردن میں ان حملوں کے نتیجے میں کسی امریکی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ ایرانی ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے جواب میں ایران کی پاسداران انقلاب  نے متعدد اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا۔

اصل تشویش اب پیٹریاٹ میزائلوں کے ذخیرے پر ہے۔ امریکی حکام پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ مسلسل حملوں کے باعث امریکی فضائی دفاعی میزائلوں اور دیگر اسلحے کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مبینہ طور پر امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور دعویٰ کیا کہ جنگ انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ایران کے ساتھ مذاکرات ان کی ترجیح نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version