کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل ) میں پاکستان کے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
گیانا ایمیزون واریئرز سے کھیلتے ہوئے صائم ایوب نے جمیکا تھلاواز کیخلاف نصف سینچری بنائی، 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر صائم ایوب مین آف دی میچ قرار پائے۔
صائم ایوب کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ یہ سی پی ایل میں صائم ایوب کی مسلسل تیسری ففٹی ہے۔ صائم ایوب نے اس سے قبل بارباڈوس رائیلز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف بھی ففٹیاں اسکور کی تھیں۔
صائم ایوب مسلسل 3 ففٹیز کے بعد سی پی ایل کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں جب کہ 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 7 اننگز میں 288 رنز بنائے ہیں۔
Three half-centuries in a row for Saim Ayub!! The man is on 🔥 for the Republic Bank Play of the Day#CPL23 #GAWvJT #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #RepublicBank pic.twitter.com/hFszQIcc52
— CPL T20 (@CPL) September 14, 2023


















