سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بندش کا دورانیہ 24 سے بڑھا کر 48 گھنٹے کے لئے کردیا۔
صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو ھفتہ سے پھر کی صبح تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ہفتہ 16 ستمبر صبح 8 بجے سے پیر 18 ستمبر صبح 8 بجے تک 48 گھنٹوں کے لیے گیس کی بند کی جائے گی۔
گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، جنرل انڈسٹریز اور ان کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کو بھی ہفتہ،صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔
واضح رہے اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار بھی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اسی شیڈول کے تحت بند رہے تھے۔
گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹینشز سمیت جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاورکے لئے گیس بند کرنے کے فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کے لئے گیس کی ضروریات پوری کرنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















