Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب ترامیم کالعدم قرار، شریف برادران، آصف زرداری اور گیلانی کیخلاف کیسز بحال

نیب ترامیم کالعدم ہونےسےشریف برادران، آصف زرداری اوردیگرکے خلاف کیسز بحال کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پرچیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے فیصلہ سنا دیا جس کے تحت نیب ترامیم کالعدم ہونےسے سابق وزیراعظم شہبازشریف، نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس بحال ہوگیا۔

نیب ترامیم کالعدم ہونے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف بھی توشہ خانہ کیس بحال ہوگیا۔

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پنک ریزیڈنسی ریفرنس بھی بحال ہوگیا جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کیخلاف ریفرنس بھی بحال ہوگیا۔

سابق اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور اومنی گروپ کےعبدالغنی مجید اورانور مجید کے مقدمات بھی بحال کردیے گئے۔

نیب ترامیم کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلے میں نیب میں کرپشن کی کم سے کم حد 50 کروڑ کرنا کالعدم قراردے دیا۔

نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کی تفصیلی خبر پڑھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version