Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، صوبیدار شہید

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک صوبیدار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 14 ستمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے ولی تنگی کوئٹہ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version