Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوب ریذیڈنسی آر ای آئی ٹی کا 30 فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان

پاکستان کے پہلا لسٹڈ ڈویلپمنٹ ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرٹسٹ (آر ای آئی ٹی)  نے 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے  30 فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے، جو 10 روپے فی شیئر بنتا ہے۔ 

گلوب ریذیڈنسی آر ای آئی ٹی (جی آر آر)، جس کا اندراج گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا، ایک ترقیاتی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ہے۔  جی آر آر سرمایہ کاروں کو گلوب ریذیڈنسی اپارٹمنٹس کی ملکیت میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ کا یہ منصوبہ کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں تعمیر کیا جارہا ہے جو 9 ٹاورز کے 1,344 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔

نیا ناظم آباد ایک مربوط ہاؤسنگ اسکیم ہے جو کمیونٹی سسٹم پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور یہ کراچی میں سب سے بڑی ماسٹر پلاننگ کے تحت بنائی گئی ایک گیٹڈ رہائشی منصوبہ ہے جس کی تکمیل پر 50 ہزار سے زائد خاندان یہاں آباد ہوں گے۔ عصری طرز زندگی کو پورا کرنے کے لیے یہ اپارٹمنٹس انتہائی مربوط سہولیات کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں جہاں رہائشیوں کے لیے ہر چیز آسانی سے میسر ہوں گی۔ جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ، نیا ناظم آباد کا یہ پراجیکٹ ایک خود ساختہ شہر ہے جس کا بنیادی مقصد پرامن کمیونٹی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ اور جامع طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔

عارف حبیب ڈولمین آر ای آئی ٹی مینجمنٹ کے چیئرمین عارف حبیب نے پراجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرٹسٹ، سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کرنے کا نیا موقع فراہم کررہا ہے جب کہ آر آی آئی ٹی ہمیشہ شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے رئیل اسٹیٹ کی ترقیاتی سرگرمیوں کو مکمل دستاویزات کے ساتھ یقینی بناتا ہے۔

عارف حبیب گروپ نے اب تک 125 بلین کے فنڈز کے ساتھ مجموعی طور پر 14 REITs رجسٹرڈ کیے ہیں۔ گلوب ریذیڈنسی آر ای آئی ٹی کی جانب سے ڈیویڈنڈ (شیئرہولڈرز کے ساتھ منافع) کا اعلان ،اس کی جامع پیشرفت ، سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے غیر متزلزل لگن کا واضح ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ یہ اعلان پاکستان کی معاشی نمو اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کو متعارف کرانے کے لیے ہمارا پختہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔  اس سے قبل، ڈالمن سٹی آر ای آئی ٹی، ینٹل آر ای آئی ٹی نے مالی سال 2023 کے لیے 4.02 بلین روپے تقسیم کیے تھے۔