Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر کو دیکھ کر سوچ لیا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا، شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جب فاسٹ بولر محمد عامر کرکٹ میں آئے تو میں نے سوچ لیا تھا کہ اب میرے ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔

دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر اردو فلکس پر ’دی شعیب اختر شو‘ کے نام سے ایک پروگرام کرنے جارہے ہیں جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں سابق اسپیڈ اسٹار محمد عامر اور محمد آصف سے متعلق بات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری ہونے والے ایک کلپ میں اداکار فیصل قریشی اور اداکار اعجاز اسلم سے بات کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ جب محمد آصف کرکٹ میں آئے تو مجھے بے حد خوشی ہوئی لیکن جب محمد عامر نے ڈیبیو کیا تو مجھے لگا کہ اب میری ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 2009 میں یہ خبر ملی کہ میچ فکسنگ میں پاکستانی لڑکے پکڑے گئے اس کے بعد مجھے سب نے کہا کہ پاکستان کے لیے مزید ایک سال کرلو جس کے لیے مجھے ہر روز انجیکشن لگوانا پڑتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد آصف اور محمد عامر ایک مکمل بولر تھے لیکن وہ اپنے آپ کو سنبھال نہیں پائے، پاکستانی کرکٹرز نے اپنی گروتھ پر کام نہیں کیا، میں آن کیمرہ یہی کہوں گا پاکستان میں کسی نے بھی اپنی گروتھ پر کام نہیں کیا کیوں کہ پاکستان میں برانڈ بلڈنگ کا کوئی کانسیپٹ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version