گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سےکراچی سینٹرل جیل کے سپرٹینڈنٹ حسن سہتو کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں سینٹرل جیل کے سپرٹینڈنٹ نے گورنر سندھ کو 23 ستمبر کو آرٹس کونسل میں قیدیوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سنٹرل جیل کے دورے کے دوران پینٹنگ کے شعبے میں قیدیوں کی مہارت دیکھ چکا ہوں، مصوری میں ان کی خصوصی استعداد سے بہت متاثر ہوا۔
کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ عوام سے بھی کہتا ہوں کہ 23 ستمبر کو آرٹس کونسل ضرور آئیں اور ان کی پینٹنگز کو خریدیں تاکہ قیدیوں کی مالی مدد کی جاسکے
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولیات فراہم کرنے پر حسن سہتو مبارکباد کے مستحق ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 23 ستمبر کو آرٹس کونسل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
